اسلام آباد : توشہ خانہ معاملے پر فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کیلئے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کو تاحال تصدیق شدہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے بعد فرد جرم کی اگلی تاریخ مقرر کی جائےگی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل اور تحریک انصاف کے وکلا کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی۔ سابق وزیراعظم نے سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرلیں۔
ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان آج فرد جرم کےلئے طلب کررکھا تھا تاہم ان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آگئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ ایک تاریخ بتا دیں عمران خان کب عدالت آئیں گے۔ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائد ہوگی؟؟۔وکیل الیکشن کمیشن نے درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟۔
Comments are closed.