توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب کال آپ نوٹسں کے خلاف درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی نیب تحقیقات کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کو نیب نوٹسز کیخلاف درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔
خواجہ حارث نے بتایا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایا گیا کس حیثیت میں معلومات مانگی جا رہی ہے۔نوٹس میں صرف لکھا گیا پبلک آفس ہولڈرز کیخلاف انکوائری ہے۔نوٹس میں مکمل معلومات دینا ضروری ہے۔نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے۔نیب کے پرانے قانون کے ہوتے اس حوالے سے فیصلے آچکے ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کو طلبی کے نوٹس کے بعد کیا نیب نے کوئی کاروائی عمل میں لائی خواجہ حارث نے جواب دیا کہ تاحال کاپ آپ نوٹس ہی بھیجا گیا لیکن ہمیں لگتا کہ انکوائری انویسٹی گیشن نہ بدل دی جائے ہم نے نیب کے کال آپ نوٹس پر تحریری جواب دے دیا ہے خواجہ حارث نے نیب کے نوٹس عدالت میں بھی پیش کردیئے۔عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب کال آپ نوٹسں کے خلاف درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed.