اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ سے متعلق عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔
ایڈشنل سیشن جج نے عمران خان کے خلاف مقدمے میں فرد جرم عائد کر رکھی تھی، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ سے متعلق فوجداری کارروائی کا معاملہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں بجھوایا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور کر لی ہے۔
عمران خان نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب میں تحقیقات جاری ہیں اور آج وہ اسلام آباد میں نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
Next Post
Comments are closed.