زرداری، نوازشریف اور گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس

احتساب عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کا کیس دیگر چاروں ملزمان سے الگ کرنے کے علاوہ نواز شریف کی جائیداد قرقی کا بھی حکم دے رکھا تھا۔

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ جج محمد بشیر نے احکامات جاری کر دیئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا ۔۔احتساب عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیم کے بعد پچاس کروڑ کے الزام پر نیب کیس بنتا ہے۔جبکہ ریفرنس میں ملزمان پر الزام گیارہ کروڑ کا تھا۔لہذا اسے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔توشہ خانہ ریفرنس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور غنی مجید کو بھی ریلیف دیدیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔نیب ریفرنس میں آصف علی زرداری، نواز شریف، سید یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید پانچ ملزمان ہیں اور طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کا کیس دیگر چاروں ملزمان سے الگ کرنے کے علاوہ نواز شریف کی جائیداد قرقی کا بھی حکم دے رکھا تھا۔

Comments are closed.