توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان درخواست قابل سماعت قرار،9 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ دائر کر رکھی تھی۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار  دے دی ۔ عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو زاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ پر سماعت۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار  دیتے ہوئے عمران خان کو 9 جنوری کو زاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی کمپلینٹ دائر کر رکھی تھی۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے میں الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کا معاملہ سیشن کورٹ کو بھیجا تھا۔

Comments are closed.