توشہ خانہ ریفرنس ، عمران خان کا جواب جمع، ریفرنس خارج کرنے کی استدعا

عمران خان کا توشہ خانہ ریفرنس میں جواب الیکشن کمیشن میں جمع،عمران خان کی الیکشن کمیشن سے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا، کوئی اثاثے نہیں چھپائے، ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان کا جواب

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

عمران خان نے جواب میں کہا کہ ریفرنس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا۔ کوئی اثاثے نہیں چھپائے، ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا بھی کی۔

عمران خان کی جانب سے ساٹھ صفحات پر مشتمل جواب کے مطابق گزشتہ حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران 329 تحائف وصول کیئے۔ توشہ خانہ کے 58 تحائف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وصول کیئے۔ 30  ہزار سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے۔عمران خان نے جواب میں کہا گیا کہ تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں۔ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے۔ توشہ خانہ تحائف کے بدلے 3 کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ریفرنس گھمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے اور ریفرنس میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ریفرنس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا۔

Comments are closed.