راولپنڈی میں ٹریفک کا المناک حادثہ ، دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان  کے 3 افراد جاں بحق

 راولپنڈی : ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر وا قع ٹی چوک میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا، تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیاہے جس میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں جنید علی،ایک ماہ کی علیزہ اور ڈیڑھ سالہ عنابیہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نادیہ خان اور رضا علی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان کا تعلق ڈھوک گجراں راولپنڈی سے ہے۔

Comments are closed.