خواجہ سراؤں کے قتل کیخلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خواجہ سراء کے قتل کے خلاف پشاور میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے خواج سراؤں نے پلے کارڈر اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحفظ دینے اور مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

پشاورمیں خواجہ سرائوں نے کرک میں قتل خواجہ سرا جہانگیر کے قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ،خواجہ سرائوں نے ۔۔۔پولیس اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ کرک میں قتل خواجہ سرا جہانگیر کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزموں کو جلد گرفتارکیا گیا،احتجاج میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Comments are closed.