کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹریول ایڈوائزری میں توسیع کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں، چارٹرڈ اور نجی جہاز رکھنے والی کمپنیز سے متعلق ٹریول ایڈوائزری میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کی 3 کٹیگریز کا فیصلہ تاحال برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہو گا، کیٹیگری بی کے مسافروں کو پاکستان سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔
Comments are closed.