پچیس سال پرانے کیسز:زرداری کی بریت کےخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دستیاب دستاویزاتی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں،اپیلیں پر مزید مشقت لاحاصل مشق ہوگی،نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نیب نے آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کےخلاف 4 اپیلیں واپس لینے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف دستیاب دستاویزاتی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔اپیلیں پر مزید مشقت لاحاصل مشق ہوگی۔آصف علی زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔نیب نے 2015 میں آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔

Comments are closed.