کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شاہنواز امیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملزم شاہنواز کا دو روزہ جسمانی منظور کیا جاتا ،ملزم کا ریمانڈ شروع اور ختم ہونے پر میڈیکل کرایا جائے،عدالت کی پولیس کو تفتیش مقرر وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت،ملزم کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جایے ، عدالت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے میں کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ دو روز میں تفتیش کر کے ملزم دوبارہ پیش کیا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست میں صحافی ایاز امیر، ان کی اہلیہ اور ملزم کے چاچا اور چاچی کی ورانٹ گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شاہنواز امیر کو سول جج مبشر حسن چشتی کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج نے استفسار کیا کہ شاہنواز کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟ جس پر ملزم نے کہا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا۔
اس دوران پولیس کی جانب سے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت کے استفسار پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو علم ہے دفعہ 302 آپ پر لگی ہے جس وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کینڈین نثراد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ملزم شاہنواز امیر کے فنگر پرنٹ کروانا ہے۔ فنگر پرنٹس کے نمونے چاہیے۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ فنگر پرنٹس تو نادرہ سے بھی لیےجاسکتے ہیں۔
عدالت نے پولیس کی فنگر پرنٹس لینے کی درخواست مسترد کردی جبکہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر ملزم شاہنواز امیر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔عدالت نے حکم دیا کہ دو روز میں تفتیش کر کے ملزم دوبارہ پیش کیا جائے۔دوسری جانب اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی درخواست میں صحافی ایاز امیر، ان کی اہلیہ اور ملزم کے چاچا اور چاچی کی ورانٹ گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.