شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش، عدالت نے اہلیہ کو جوڈیشل کردیا، برادر نسبتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو جوڈیشل کرتے ہوئے برادر نسبتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے شہباز گل سے ملاقات کیلئے دی جانے والی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت کے دوران وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ پولیس بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوئی،تشدد کیا گیا اور خاتون کو حبس بے جا میں رکھا۔ دوران سماعت ملزمہ کی بارہ ماہ کی بچی بھی عدالت لائی گئی جس نے رونا شروع کردیا توعدالت نے بچی کوماں کے حوالہ کرنے کی ہدایت کی۔ دوران سماعتعدالت نے ریمارکس دئیے کہ شہباز گل کی گرفتاری الگ کیس ہے اس کا تذکرہ اس کیس میں نہیں بنتا۔ عدالت نے ملزمہ سائرہ کو جیل بھیجتے ہوئے ملزم نعمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب لیگل ٹیم کی جانب سے شہباز گل سے ملاقات کی لیے درج درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ملزم ریمانڈ پر ہے ، ملاقات کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
Comments are closed.