بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹوانے میں ناکام

اسلام آباد: انتہاء پسند مودی سرکار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارتی مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے خارج کرنے کا بھارت کا مطالبہ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے “بھارت پاکستان سوال” کے ایجنڈے آئٹم کے تحت مسئلہ کشمیر کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے ہ بھارتی مطالبے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک رکن نے کہا کہ کوئی ریاست یکطرفہ طور پر ایجنڈے کو تبدیل نہیں کر سکتی،اجلاس میں کہا گیا کہ ایجنڈے کی تشکیل قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے۔ صرف 15 رکنی کونسل کے اتفاق رائے سے ہی اسے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.