ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری

آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے،فواد چودھری کا ٹویٹ

لاہور : سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لاء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پہلے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دیں، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لاء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔

Comments are closed.