اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی تجویز پر مشتمل قرارداد منظور کی گئی ہے۔ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی تجویز دی گئی تھی۔
قرار داد کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے بالاخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے۔ اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
میں آج امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر مقرر کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے او آئی سی کی ایماء پر پاکستان کی پیش کردہ تاریخی قرارداد منظور کی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2022
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا سے دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف تشدد میں اضافہ ہوا۔ جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی پاکستان کی قرارداد کو اوآئی سی کے دیگرممالک کی تائید حاصل تھی۔
وزیراعظم عمران خان پورے عالم اسلام کا فخر بن گئے ہے 2019 اسلاموفوبیا کیخلاف UNGA میں اسلام کا مقدمہ پیش کرکے پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔آج اقوام متحدہ نےپاکستان کیOICکی طرف سے15 مارچ کواسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی#ThankYouImranKhan pic.twitter.com/PTME78KKOT
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 15, 2022
وزیرمملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے عالم اسلام کا فخر بن گئے ہیں۔۔2019 میں اسلاموفوبیا کیخلاف اسلام کا مقدمہ پیش کرکے پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی اور اب اقوام متحدہ نےاو آئی سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی 15 مارچ کواسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔۔
Comments are closed.