8 ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم اوردہشتگری عملاً ختم ہوچکی تھی، عمران خان

کرپٹ، بددیانت اور نااہل ٹولہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی، عمران خان کی اجلاس سے گفتگو

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 8ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم اوردہشتگری عملاً ختم ہوچکی تھی، کرپٹ، بددیانت اور نااہل ٹولہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام  ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت زمان پارک لاہور میں اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی اورمعاشی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران اجلاس ملک میں سر اٹھاتی دہشتگردی کے واقعات  پر تشویش کااظہار کیا گیا جبکہ معاشی ٹیم کی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے عوام پر اثرات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں امریکہ و یورپی یونین کے سفارتخانوں کو سفری ہدایات کا اجرا تشویشناک پیشرفت قراردیا گیا جبکہ معیشت کے بعد دہشتگردی سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہاکہ کرپٹ، بددیانت اور نااہل ٹولہ معیشت کا جنازہ نکال چکا ہے۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ 8ماہ پہلے تک ملک معاشی طور مستحکم اوردہشتگری عملاً ختم ہوچکی تھی،عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں52فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Comments are closed.