اسلام آباد : ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں کہا کہ پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی قابل تعریف ہے، علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
Comments are closed.