جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات، تعلقات پربات
عسکری وفود کے درمیان بات چیت، باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔دونوں ممالک کے عسکری وفود کے درمیان بات چیت، باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں کمانڈر سینٹ کام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال سمیت دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص فوجی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں، سیلاب سے ریلیف اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کا اعتراف کیا، وفد طورخم کا دورہ بھی کرے گا، جہاں انہیں انسداد دہشتگردی اور پاکستان افغانستان بارڈر پر بارڈر مینیجمنٹ کے امور سے آگاہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.