امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا بلاول بھٹو سے رابطہ
ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مظبوط بنانے کے لئے باہنی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا یے، بلاول بھٹو
اسلام آباد : امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے رابطہ ہوا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کی مظبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی۔
امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی۔ ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مظبوط بنانے کے لئے باہنی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا یے۔
Spoke to @SecBlinken, today. We reaffirmed our mutual desire to further strengthen bilateral ties by expanding our engagement in trade, energy, health & security marking 75 years of our relationship. We must increase people-to-people & business-to-business contacts. 🇵🇰 🤝 🇺🇸
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 6, 2022
بلاول بھٹو نے کہا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی۔ ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے
Comments are closed.