اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائمز کی شرح میں مسلسل اور تشویشناک حد تک اضافے کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ اور ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں ہیں،زیادہ واقعات جی 6، ایف 6 ، ایف 7، ایف 10، آئی 9 اور آئی 10 میں پیش آرہے ہیں۔
ان جرائم کے واقعات میں مسلح ڈکیتیاں،موبائل فون چوری،پرس چھیننے اور گاڑیوں کی چوریاں شامل ہیں، لہٰذا امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان سیکٹروں اور مارکیٹوں میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ ان جرائم کی اطلاع پر پولیس کے ردعمل کا دورانیہ مختلف ہو سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے امور معمول کے مطابق جاری ہیں، امریکی شہری اپنی امارت کا اظہارعوامی طور پر مت کریں،امریکی شہری ان مارکیٹوں اور سیکٹروں میں سفر کے دوران قیمتی زیورات اور گھڑیاں پہننے سے گریز کریں،
امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں پر جاتے ہوئے ہوشیار رہنے، اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کا کہا ہے، جب کہ سیف ٹریولرز اینرولمنٹ میں رجسٹر رہنے اور سیکیورٹی اپڈیٹ سے خود کو آگاہ رکھیں رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.