امریکہ کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

 اسلام آباد:امریکی سفارتخانے نے درخواستیں نمٹانے اور اپائنٹمنٹ کے وقت میں کمی کا اعلان کر دیا۔ سفارتخانے نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ دس ہزار نان امیگرینٹ ویزوں کی درخواستوں پر انٹرویو جلد کرے گا ۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے امریکہ کے لیے ویزہ درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے، درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے۔ 2024 میں شیڈول انٹرویوز اسی سال میں لئے جائیں گے ، درخواست گزار ویزہ اپائنٹمنٹ کینسل کر کے دوبارہ نئی تاریخ لے سکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے کہاہے کہ کراچی قونصلیٹ 25 ستمبر سے انٹرویو سے مستثنیٰ افراد سے درخواستیں وصول کرے گا ،انٹرویو سے استثنیٰ سے متعلق معلومات ویب سائٹ سے لی جا سکتی ہیں ۔ اسلام آباد میں سفارتخانہ انٹریو سے مستثنیٰ افراد کی درخواستیں پہلے ہی وصول کر چکا ہے ۔ ان اقدامات کا مقصد امریکہ کے قانونی سفر کے لیے طریقہ کار کو تیز اور مؤثر بنانا ہے ۔

Comments are closed.