یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاورکو ‘ہلالِ قائداعظم’ ایوارڈ سے نوازاگیا

23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر صدر پاکستان نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کو پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران انکی خدمت پر ‘ہلالِ قائداعظم’ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہری شراکت داری اور ترقی میں تعاون کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔

سمانتھا پاور کی جانب سے پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر، کیٹ سوم وونگسری نے اس ایوارڈ کو وصول کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ایڈمنسٹریٹر پاور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کو تسلیم کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

2022 کے سیلاب کے دوران، امریکہ یو ایس ایڈ کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا۔ امریکہ نے اس مد میں مجموعی طور پر $215 ملین سے زیادہ کی امداد فراہم کی، جس میں امریکی شہریوں اور کمپنیوں کی جانب سے $37 ملین سے زیادہ کی امداد بھی شامل ہے۔ اس امداد سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ضروری سامان، ہنگامی پناہ گاہ، صاف پانی، خوراک اور ادویات فراہم کی گئیں ۔ فوری امداد کے علاوہ، USAID آفات سے نمٹنے اور فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments are closed.