امریکہ کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 10ملین ڈالر امداد کا اعلان

پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائچ برآمد ہوتے ہیں ۔ سیلاب میں 60ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے، بلاول بھٹو

امریکہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید دس ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے۔ پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاروں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے ۔ امریکا 55کروڑ ڈالر کی امداد پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

انٹونی بلنکن نے کہا پاکستان کا ایک تہائی رقبہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطی پر رابطے مزید مضبوط ہونگے۔ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستان اور امریکا کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاری کی واپسی ہو گئی ہے۔ جب بھی ہم مل کر کام کرتے ہیں تو مثبت نتائچ برآمد ہوتے ہیں ۔ سیلاب میں 60ملین امریکی ڈالر امداد کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے کینیڈا جتنی آبادی متاثر ہوئی ۔ جبکہ پاکستان کا گلوبل کاربن اخراج میں صرف صفر اشارعیہ 8فیصد حصہ ہے۔ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Comments are closed.