یوٹیلٹی اسٹورز پر بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔خشک دودھ ،صابن، سرخ مرچ ، مصالحہ جات ، مشروبات ، اورٹوتھ پیسٹ مہنگے سمیت کئی اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نہانے کا صابن 7 روپے تک ، ٹوتھ پیسٹ 15 روپے ، ماوتھ واش 20 روپے جبکہ بچوں کاڈائپر پیک 60 روپے مہنگا ہوگیا۔ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے ، کلینر کی قیمت میں 29 روپے ، جوتوں کی پالش میں 10 روپے کا ا ضافہ ہوا۔
مشروبات کی 8 سو ملی لیٹر بوتل 31 روپے ،50گرام مرچ کی قیمت میں 22 روپے ،مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 15 روپے تک اور 1.4 کلو گرام چائےکے دودھ کی قیمت میں 97 روپے اضافہ ہوا۔
Comments are closed.