پاک بھارت 1965 کی جنگ۔۔۔ یکم ستمبر کو کیا ہوا

   انیس سو پینسٹھ میں 23 روز  تک جاری  رہنے والی  پاک  بھارت جنگ یکم  ستمبر کو شروع ہوئی ۔ پہلے دن ہی پاک فضائیہ نے بھارت کے چار طیارے مار گرائے جبکہ آزاد کشمیر فوج نے میدان میں بھارتی فوج کی لاشوں کے  ڈھیر لگا  دئیے اور بھارتی ہیلی کاپٹرسارا اپنے مردہ  فوجیوں کو اٹھاتے رہے ۔

اس  روز چاربھارتی طیارے پٹھانکوٹ سے پاکستان میں داخل ہوئے تاہم پا ک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی ،فلائیٹ لیفٹیننٹ امتیازبھٹی نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیااور چھمب کی فضاوں میں چاروں بھارتی طیارے مار گرائے ۔ فضائی  جھڑپ میں  تین  بھارتی  پائلٹ  ہلاک ہوئے  جبکہ ایک کوگرفتار کرلیا گیا ۔

فضائی ناکامی کے بعد بھارت نے راجوری،منڈی،سونامارگ اور سرینگر سیکٹروں میں پیش قدمی کی  تاہم مسلح  افواج نے  دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئیے  ۔

Comments are closed.