جنگلی سور کے شکار کیلئے گنیں اکٹھی کر رہا تھا، علی امین گنڈا پور کا رانا ثنااللہ کو جواب
رانا ثنااللہ تمہاری مذاکرات کرنے کی حیثیت نہیں ہے، ہماری تحریک پرامن ہے، ہمیں کافی دنوں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آئین ہمیں اپنا تحفظ کرنے کی اجازت دیتا ہے، قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، علی امین گنڈا پور کی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو
اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ تم مجھے مارو گے تو تم بھی تیاررہو، مذاکرات ہم نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ تمہاری مذاکرات کرنے کی حیثیت نہیں ہے، ہماری تحریک پرامن ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی چینل پر آڈیو لیک سے متعلق ردعمل میں کہ جو بھی میں بات کروں گا وہ میرا موقف ہوگا پارٹی کا نہیں، 25تاریخ کو انہوں نے ہمارے گھروں میں گھس سے چادر اور چاردیواری کا پامال کیا، جنگلی سوار کے شکار کیلئے گنیں اکھٹی کر رہا تھا، ہمیں کافی دنوں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر مجھے یا میرے کسی ورکرز کو کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو جواب دوں گا، رانا ثنااللہ چاہتےہیں کہ میں اسلام آباد آوں تو جگہ یہ بتا دیں،میں لانگ مارچ کی تاریخ سے پہلے اسلام آباد آجاوں گا، رانا ثنااللہ سمجھتے ہیں کہ وہ جیمز بانڈ ہیں تو وہ جیمز بانڈ نہیں ہیں، مذاکرات ہم نہیں کریں گے، رانا ثنااللہ تمہاری مذاکرات کرنے کی حیثیت نہیں ہے، ہماری تحریک پرامن ہے، رانا ثنااللہ تم مجھے مارو گے تو تم بھی تیاررہو۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آئین ہمیں اپنا تحفظ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،اپنا بھرپور دفاع کریں گے، قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نے ہمیں قانون کا احترام کرنا سکھایا ہے، پہلے بھی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچے تھے اب بھی پہنچیں گے۔
Comments are closed.