راولپنڈی : منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کیلئے روٹ کلیئرنس کر لی ہے۔ روٹ کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی اور پی ایس ایل کے دوران ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے کرکٹ اسٹیڈیم کے روٹ کا دورہ کیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے اسٹیڈیم روڈ سے ملحقہ علاقوں کے سیوریج سسٹم کے مین ہولز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واٹر سپلائی لائنوں اور تنصیبات کا بھی جائزہ کیا۔ ڈائریکٹر واٹر سپلائی، ڈائر یکٹر سیوریج اور متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کیلئے روٹ کلیئرنس کر لی ہے اور تمام واٹر سپلائی و سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی ہے جبکہ تما م مین ہولز فکس کر دیے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ روٹ کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی اور پی ایس ایل کے دوران ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ ایک ٹیم روزانہ کی بنیاد پر روٹ کی صبح شام پٹرولنگ کرے گی اور کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔
ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا خود اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک ایم ڈی واسا نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس کام میں کسی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کے جائے گی۔
Comments are closed.