راولپنڈی :محکمہ موسمیات کی جانب سے معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا حکام متحرک ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ۔ سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ ح پنجاب نے تھر ڈ پارٹی کو نکاسی آب کی مشینری کے معائنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان واسا کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ گجرانوالہ ڈویژن قیصر راشد نے ٹیم کے ہمراہ واسا راولپنڈی کا دورہ کیا اور مشینری کا جائزہ لیا۔تھرڈ پارٹی نے نکاسی آب کے لیے واسا کی مشینری اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاکہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا حکام اور عملہ پوری جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔ ایم ڈی واسا محمد تنویر اورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیم اشرف بھی دورے کے دوران ہمراہ تھے ۔
ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے خیابان سر سید میں جدید ونچنگ مشینوں سے سیورج لائنوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ای پبلک ہیلتھ نے کہاکہ آج ہم نے واسا راولپنڈی کا دورہ کیا اور مشینری کا معائنہ کیا جس کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی ، قیصر راشد نے کہاکہ ادارے کو مشینری کی کمی کابھی سامنا ہے اورحوالے سے درخواست کی گئی ہے ،کوشش ہوگی کہ واسا کو ترجیح بنیادوں پر وسائل فراہم کیے جائیں۔ انہوں نالہ لئی کی بھل صفائی کے کام پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ اور ملبہ نالوں اور سیور لائنوں میں نہ پھینکیں ۔ سیوریج لائنوں اور نالوں کی بندش اربن فلڈنگ کا باعث بنتی ہے اور پانی گھروں میں دا خل ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔
Comments are closed.