راولپنڈی : راولپنڈی میں مو سم گرما میں پانی کی بلا تعطل اور بروقت فراہمی کے حوالے سے ایم ڈی واسا محمد تنویر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سینئیر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلز چلانے کے اوقات کار کو بجلی لوڈشیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیاجائے اور ایسے علاقے جہاں بجلی کی لوڈ شیدنگ ہورہی ہے ، وہاں پانی فراہمی کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے ۔ تمام ایریا زکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز واساروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ غیر حاضر رہنے والے ٹیوب ویل آپریٹر زاور والو مینزکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ٹیوب ویل آپریٹرز اور والو ومینز کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سخت کی جائے ،ڈیوٹی نہ کرنے والوں کے لیے کوئی سفارش یا ان کی پشت پناہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے عدم حاضری پر ایک ٹیوب ویل آپریٹر اور والو ومین کو معطل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا کاکہناتھاکہ محنت اور دیانتداری سے کام کر نے والے ملازمین واسا کا سرمایہ ہیں ، انکی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروےلائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجنئیر نگ محمد سلیم اشرف ،ڈائریکٹر واٹر سپلائی توصیف غوری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز واٹر سپلائی اور سیوریج نے شرکت کی۔
Comments are closed.