واسا راولپنڈی کا کنزیومر سروے کروانے کا فیصلہ

راولپنڈی: واسا راولپنڈی نے کنزیومر سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے سیف انور جپہ کی زیر صدارت واسا کی ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے بتایا کہ واسا نے گزشتہ ماہ ریکارڈ آٹھ کروڑ سے زائد ریونیو ریکور کیا ہے۔ جس میں ریونیو اسٹاف اور افسران نے انتھک محنت کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے واسا کنزیومر سروے فوری طور پر شروع کرے گا تاکہ غیر قانونی صارفین کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ کمرشل اور ڈومیسٹک صارفین کی کیٹیگریز کو بھی درست کیا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سروے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے اور اینڈرائیڈ سروے کروایا جائے۔

اس کے ساتھ نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور نادہندگان کے پانی و سیوریج کنکشنز کو فوری طور منقطع کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے جس میں پانی و سیوریج بلوں کے نادہندگان کے ساتھ ساتھ نئی تعمیرات کی مد میں ایکوافر چارجز کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جا ئے گا ۔ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے مزید کہا ہے کہ نئی تعمیرات کیلئے بلڈنگ پلان کی منظوری واسا کے این او سی سے مشروط ہے اس پالیسی پرعمل درآمد کیلئے میونسپل کارپوریشن، فاٹا اور آرڈی اے سے مل کر لائحہ عمل بنایا جائے۔ اس پر عمل درآمد سے نہ صرف مستقبل کی پانی و سیوریج کی سہولیات کیلئے پلاننگ میں مدد ملے گی بلکہ واسا کو ریونیو بھی حاصل ہو گا۔

اجلاس میں منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد تنویر، ڈپٹی منیجنگ ڈائر یکٹر عامر اشفاق قریشی، ڈائریکٹر ریونیو طاہر بشیر مرزا، ڈپٹی ڈائر رانا شمس، ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان نے شرکت کی۔

Comments are closed.