واساراولپنڈی نے شہربھرکی سیوریج لائنوں کی صفائی کا آغازکردیا

 راولپنڈی : واسا راولپنڈی کی جانب سے حکومت پنجاب کی ماہ صفائی مہم کے تحت شہر بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ صفائی مہم 28 فروری تک جاری رہے گی۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق صفائی مہم میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ تنگ گلیوں میں جہاں گاڑیاں نہیں جا سکتیں وہاں واسا کا عملہ خود صفائی کرئے گا۔

ایم ڈی واسا کا کہناہےکہ قبل از وقت سیوریج لائنوں کی صفائی مون سون کے دوران انتہائی کار آمد ثابت ہوگی اور سیلابی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں۔

 ایم ڈی واسا نے اس توقع کا اظہا رکیا ہے کہ صفائی مہم کے دوران شہر بھر کے تمام علاقوں کی سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرلی جائے گی۔

Comments are closed.