ہم نے الیکشن کمیشن کو نہیں کہا کہ بارش اور محرم کی وجہ سے الیکشن روکیں، فروغ نسیم
جب تک حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہونگی اس وقت تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہونگے ۔ ساری جماعتیں متفق تھیں کہ بلدیاتی حکومت کے اختیارات نیچے تک منتقل ہونے چاہئیں۔ اگر حلقہ بندیاں صحیح نہیں ہونگی تو اسکا مطلب آپ کراچی سے مخلص نہیں ہیں، ایم کیو ایم
اسلام آباد : سابق وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ کراچی حیدر آباد حلقہ بندیوں ٹھیک نہیں ہونگی تو انتخابات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ ملیر اور کورنگی کے حلقوں کی آبادی کے تناسب میں واضح فرق ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو نہیں کہا کہ بارش اور محرم کی وجہ سے الیکشن روکیں۔ ہمیں شہری سندھ کو ڈس انفرنیچائز نہیں ہونے دینا۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی حیدر آباد حلقہ بندیوں ٹھیک نہیں ہونگی تو انتخابات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ حلقہ بندیوں میں سراسر زیادتی کی گئی ۔ ایم کیو ایم اس پر مقدمہ بازی کررہی ہے ۔ فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ دیا کوا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ اب سندھ حکومت حلقہ بندیاں کررہی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں کا معاملہ ہم عرصہ دراز سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیر اور کورنگی کے حلقوں کی آبادی کے تناسب میں واضح فرق ہے۔ حلقہ بندیوں کی زمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے جبکہ یہ کام سندھ حکومت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی بھی متفق تھی کہ جب تک حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہونگی اس وقت تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہونگے ۔ ساری جماعتیں متفق تھیں کہ بلدیاتی حکومت کے اختیارات نیچے تک منتقل ہونے چاہئیں۔ اگر حلقہ بندیاں صحیح نہیں ہونگی تو اسکا مطلب آپ کراچی سے مخلص نہیں ہیں۔پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی ہیں انہوں نے اپنی موقف تبدیل کیوں کیا، فروغ نسیم نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بلدیاتی انتخابات فوری ہوں لیکن صحیح حلقہ بندیوں کے ساتھ، ہم نے الیکشن کمیشن کو نہیں کہا کہ بارش اور محرم کی وجہ سے الیکشن روکیں۔ ہمیں شہری سندھ کو ڈس انفرنیچائز نہیں ہونے دینا۔ مقامی لوگوں کو نمائندگی ملنی چاہیئے۔ ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کام جاری ہے، اس بجٹ بھی میں کے فور پر سب سے زیادہ فنڈ رکھا گیا ہے، ڈویلپمنٹ پیکج پر وفاقی حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد ہورہا ہے،صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ ورکنگ ریلیشن شپ میں ہے
Comments are closed.