ہمیں سیلاب پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف
سیلاب سے ایک ہزار 700افراد جاں بحق ہوئے،ہم سب کا سانجھا ملک ہے،وفاق ان اکائیوں سے بنتا ہے،سندھ ،بلوچستان اورخیبرپختونخواکے تمام متاثرہ خاندانوں کو رقم پہنچے گی، شہباز شریف کا این ایف سی سی اجلاس سے خطاب
اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں سیلاب پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 700افراد جاں بحق ہوئے۔ہم سب کا سانجھا ملک ہے۔وفاق ان اکائیوں سے بنتا ہے۔سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخواکے تمام متاثرہ خاندانوں کو رقم پہنچے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این ایف سی سی کا اجلاس ہوا۔جس میں سیلابی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 700افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے نے وفاقی حکومت کی جانب سے 88کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے امداد کوچاروں صوبوں کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب پر کوئی سیاست نہیں،متاثرین کے لیے ملکر سب کام کررہے ہیں۔سب کا سانجھا ملک ہے۔ یہ مت کہیں کہ وفاق کچھ نہیں کر رہا۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے، ایسی تباہی پہلے نہیں دیکھی۔
Comments are closed.