لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا خوش آئند دن ہے۔قوم کو آج خوشیاں منانی چاہئیں۔آج سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ دیا۔پاکستان رول آف لا میں 140 ممالک میں 129 ویں نمبر پر ہے۔آئین کہتا ہے الیکشن 90دن میں ہونے ہیں۔ہم نے وکلا سے پوچھا جنہوں نے بتایا الیکشن 90دن سے آگے جا ہی نہیں سکتے۔ہمارے اپنے لوگ اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے۔
ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے اور تشدد کرنے والوں کو ہمارے اوپر بیٹھا دیا۔ہمارے 3100کارکنان کو پکڑا گیا۔پی ٹی آئی کے لوگوں کو اغوا کیا گیا۔ہمارےاو پر ظلم کیا گیا ، ٹی وی پر دکھانے پر پابندی لگائی گئی۔ہم نے عدالتوں پر اعتماد قائم رکھا۔انہوں نے کبھی عدالتوں کو آزاد کام نہیں کرنے دیا۔ان کو وہ عدالتیں پسند ہیں جو ان کے حق میں فیصلے دیں۔جب بھی ان کیخلاف فیصلہ آنے لگتا ہے یہ عدالتوں پر چڑھائی کر دیتے ہیں۔انہوں نے عدلیہ پرپریشر ڈالنا تھا اور بینچ کو توڑنا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ ایک بہترین فیصلہ ہے۔آج کے فیصلے سے آئین اور قانون کی جیت ہوئی۔آج کا فیصلہ کسی پارٹی کی نہیں قانون اور پاکستان کی جیت ہے۔تمام ججز کا موقف تھا کہ الیکشن ہونے چاہئیں۔ہم پر اداروں کے خلاف ہونے کا الزام لگایا گیا۔یہ لوگ کھل کرعدلیہ اوراداروں پر حملے کر رہے ہیں۔یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے رہیں۔ایک قوم تب آزاد ہوتی ہے جب اسکے ملک کا قانون درست ہوتا ہے۔طاقتور قانون سے اوپر ہے ، ہمارا قانون طاقتور کو نیچے نہیں لا سکا۔یہ زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں ،لوگوں کو مروا دیتے ہیں کوئی پوچھتا نہیں۔یہ نہیں ہو سکتا کہ کمزورکے الگ اور طاقتور کے لیےالگ قانون ہو۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں خوف ہے یہ الیکشن میں ہار جائیں گے جس کیلئے یہ آئین توڑ رہے ہیں۔یہ ججز پر پریشر ڈال رہے ہیں، ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے میرے خلاف 143کیسز بنائے ہوئے ہیں۔کبھی کسی سیاست دان پر ایسا ظلم نہیں ہوا جو مجھ پر ہوا۔انہوں نے میرے گھر میں گھس کر میرے ملازموں کو مارا۔26 مجھے گھر میں بند رکھا، آنسو گیس پھینکی جس سے بیٹھا نہیں جا رہا تھا۔لندن پلان ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر نواز شریف کو لایا جائے گا۔یہ عمران خان کو ہٹانے کو لیول پلینگ فیلڈ کہتے ہیں۔پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں۔ کہتے ہیں آج پیسے نہیں تواکتوبر میں کہاں سے پیسے آئیں گے ؟۔ان کا خیال ہے کہ اکتوبر تک ہم کمزور ہو جائیں گے۔ہم اکتوبرمیں بھی کمزور نہیں ہونگے حکومتی پارٹی کمزور ہو گی۔یہ لوگ الیکشن میں جائیں گے تو پتہ لگے گا کہ عوام کیا کریں گے۔دولت سکڑ رہی ہے اور ان کے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔پاکستان میں مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
عمران خان نے کل 9بجے جشن منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر کل قوم جشن منائے گی۔سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا تو قوم اس کیساتھ کھڑی ہو گی۔
Comments are closed.