اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے کچھ چیزوں پر ریلیف، امپورٹد پُر تعیش اشیاء مزید مہنگی ملیں گی ۔ نان فائلزز اور غیر ملکی ملازم رکھنے والے بھی تیار ہوجائیں۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں خوردنی تیل ، سولر پینل ، صنعتی خام مال سستا ہوگا، پنکھے اور بلب مہنگے کر دیئے گئے ، لنڈا، ٹائلز اور کھیلوں کا سامان سستا جبکہ نان فائلر زپر بینک سے رقم نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
نئے بجٹ میں ٹیٹراپیک،دودھ،پیکٹ کی دہی ، ڈبے میں بند مکھن اور پنیر پر 18 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ٹن پیک مچھلی ،ڈبے میں بند مرغی کا گوشت کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔برینڈڈ کپڑے بیچنے والوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ، غیر ملکی ملازمین رکھنے پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔انورٹرز اور بیٹریز کے سامان کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی، آئی ٹی کی حامل خدمات کے درآمد کنندگان کو بھی مراعات دی گئی ہیں۔
نئے وفاقی بجٹ میں ڈائپرز، سینٹری نیپکنز اور ہیوی کمرشل وہیکلز کی درآمد پر بھی رعایت کی گئی ہے۔ اسنیکس اور خوراک کی تیاری کے لئے فلیور پاوڈرز کی درآمد پر جون 2024ءتک رعایت میں توسیع دی گئی ہے ۔زرعی شعبہ میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے بیجوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹیز ختم کی گئی ہے۔ فش فارمز اور ہیچری مشینری کو بھی کسٹم ڈیوٹیز سے استثنی ٰ دیاگیا۔ ۔ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.