امریکہ سے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے،بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے کی سوچ غلط ہے، وزیر اعظم کا پولیس سروس آف پاکستان میں خطاب
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکہ سے ہمارے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے۔بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے کی سوچ کو غلط قرار دے دیا۔پولیس سروس آف پاکستان کے 48 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرنے تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنا ہے۔سوال اٹھایا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت ہے۔وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ پولیس کی قربانیوں کوسنہرے الفاظ میں لکھے گی۔اکیڈمی پہنچے پر وزیراعظم کو گارڈ
آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے کامیاب ہونے والے بچوں کو میرٹ پر انعامات بھی دیئے۔
Comments are closed.