واٹس ایپ نے پیغامات کے لیے ایک نیا آپشن متعارف کروا دیا، اب پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے والے کے فون سے سات روز بعد از خود غائب ہو جائیں گے۔ ادارے نے اس کے لیے ’ڈس اپیئرنگ مسیجز‘ کا آپشن پیش کیا ہے جسے دو ارب صارفین کی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ آپشن اس ماہ کے آخر تک تمام صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔یہ آپشن منتخب کرتے ہی پیغامات سات روزتک ہی دیکھیں جاسکیں گے۔
اپنے ایک بلاگ میں واٹس ایپ انتظامیہ نے کہا ہے ’ سات دن بعد میسج ازخود ختم ہونے کے آپشن کے تحت دماغی سکون ہوگا کہ متن برقرار نہیں رہے گا، تاہم صارفین چاہیں تو ٹیکسٹ اور تصاویر کے اسکرین شاٹ محفوظ رکھ سکیں گے۔
یہی نہیں، واٹس ایپ کے کسی گروپ کے ایڈمن کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ وہ اسے ڈیلیٹ کرسکے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ کے ساتھ اس آپشن کو آن یا آف کیا جاسکے گا۔چند ماہ قبل فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارم پر پرائیویسی کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔
Comments are closed.