لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جناح ہاوس حملے کی مذمت کرتا ہوں، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاوس حملے کی مذمت کرتا ہوں پہلے بھی کی اور ہرپاکستانی مذمت کررہا ہے۔جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہئیے تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا کو اپنا گھر کھول کردکھا دیا دہشتگردوں کےٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ پی ڈی ایم کےاقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے صرر ملک کی بدنامی ہوئی، خوف کی فضاء میں ملک نہیں چل سکتا
عمران خان نے کہا کہ سات ہزار لوگوں کوگرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے،اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہوجائیں گے،جس جماعت کاووٹ بینک ہو اسے ہرایا نہیں جاسکتا، اتنے ووٹ بینک رکھنے والی جماعت میں کسی کےآنے جانے سے جماعت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ مذاکرات نہیں ہوسکتے ہم تو گیارہ ماہ سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔
Comments are closed.