ملک کو سیاسی جماعتیں اکٹھا رکھتی ہیں،آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونی چاہیے،عمران خان

تمام مسئلے کا حل شفاف انتخابات اور سیاسی استحکام میں ہے جبکہ ملک میں عدم استحکام ہے، عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کرسکتا ہوں، لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا ۔ یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کراسکتے، آرمی چیف میرٹ پر بننا چاہیے ۔ شہداء لسبیلہ سے متعلق منفی مہم میں پی ٹی آئی کوجان بوجھ کر ٹارگٹ کیاگیا۔

 اسلام آباد میں صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سب کوپتا چل گیاہے کہ عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں ، یہ الیکشن میں جتنی تاخیر کریں گے ہمارا ہی فائدہ ہے، ہماری پارٹی کی مقبولیت بڑھتی جاری ہےلیکن عوامی سپورٹ کے ساتھ بھاری ذمہ داری بھی آتی ہے،اسلام آباد بند کرنا چاہوں تو آسانی سے کرسکتا ہوں لیکن یہ میرا آخری قدم ہوگا ،اس حد تک نہیں جانا چاہتا، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی کو شہداء سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔عمران خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں آنے کا مقصد قبل از وقت انتخاب اور حمزہ کو باہر کرنا تھا۔

پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو بتایا گیا چڑیا گھر سے فون آگیا ہے یہ ٹرانسفر نہیں ہوں گے، عمران خان

 پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو بتایا گیا کہ چڑیا گھر سے فون آگیا ہے یہ ٹرانسفر نہیں ہوں گے۔حکومت کی میثاق معیشت سے متعلق پیشکش پر عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں۔ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ عاشق رسول ﷺ ہوں، نبیؐ سے محبت تک ایمان مکمل نہیں ہوتا، سلمان رشدی سے زیادہ غلیظ انسان کوئی نہیں وہ فتنہ ہے، میں نے اپنے انٹرویو میں سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے واقعے کا حوالہ دیا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ قانون ہاتھ میں لے کر کسی کو بھی قتل کردے، سیالکوٹ واقعے پر پاکستان کو جس طرح عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا وہ افسوس ناک تھا۔

عمران خان کاکہناتھاکہ 20 سال کرکٹ کھیلی ،مجھے نہیں یاد کبھی اخبار میں آرمی چیف کی تبدیلی کا پڑھا ہو، یہاں آرمی چیف کی تبدیلی ایک قومی ایشو بن جاتا ہے۔فوج کے اندر میرٹ پر آرمی چیف بننا چاہیے، فوج نہیں ،ملک کو سیاسی جماعتیں اکٹھا رکھتی ہیں۔

Comments are closed.