پنجاب میں الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد : پنجاب میں الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کیلئے کل کا وقت مانگ لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کہا کہ گورنر پنجاب انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کیلئے کل میٹنگ کا مناسب وقت دیں، الیکشن کمیشن حکام گورنر سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں لاہورہائیکورٹ کے فیصلہ 10 فروری کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبہ میں عام انتخابات سے متعلق مشاورت کے لئے کل ملاقات کیلئے مناسب وقت دیں۔ اس سلسلے میں ضروری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل لاء کو مقرر کیا ہےکہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر سے مشاورت کریں اور الیکشن کمیشن کو بریف کریں تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کرے۔

Comments are closed.