سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جنگ میں مار دیئے جائیں یا قید ہو جائیں پھر بھی عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، مجھے کچھ ہوجاتا ہے یا جیل چلا جاتا ہوں یا مار دیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر آپ جدوجہد کرینگے۔آپ نے ان چوروں کی غلامی نہیں کرنی اور یہ ایک آدمی اس ملک کے فیصلے کررہا ہے،آپ اسے کبھی قبول نہیں کرینگے۔
سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آئی ہے، ان کا یہ خیال ہے میں جیل چلا جاؤں تو قوم سوجائے گی، آپ نے اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنا ہے، میں نے اپنی ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔
Comments are closed.