شیریں مزاری کے بیڈ روم سے بھی خفیہ ڈیوائس برآمد،ایجنسیوں پر الزام
کون کررہا،کیا معلومات چاہتے ہیں،سب جانتے ہیں، شیریں مزاری کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے بعد شیریں مزاری کی رہائشگاہ سے بھی ویڈیو ریکارڈنگ ڈیوائس برآمد ہوگئیں۔شیریں مزاری نے الزام عائد کیا کہ بیڈ روم سے ڈیوائس برآمد ہوئی۔کون کررہا کیا معلومات چاہتے ہیں۔سب جانتے ہیں۔شیریں مزاری نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ امریکی سفارتخانہ قلعہ بنا ہوا ہے۔
شیریں مزاری نے شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھرسے ڈیوائس ملی ۔بیڈ روم میں ٹیبل کے نیچے ڈیوائس لگائی گئی ۔امریکی ساختہ وائس ریکارڈنگ ڈیوائس لگانے کا مقصد کیا ہے ۔ ؟چادراورچاردیواری کا کوئی پاس بھی نہیں رہا۔
شیریں مزاری کا کہناتھا کہ گھریلوملازمین کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔قانون کی دھجیاں بھکیری جارہی ہیں۔تمام ادارے قانون کے دائرہ میں رہیں۔تحریک انصاف کے سارے رہنما اپنے اپنے گھروں میں ایک ایک تصویر کے پیچھے دیکھیں۔پیٹنگز کے پیچھے دیکھیں،پتہ نہیں کون سی ڈیوائس لگی ہو۔پتہ نہیں وہ میرے بیڈ روم سے کیا انفارمیشن لینا چارہ رہے تھے، جو انہیں میرے فون سے نہیں ملتی۔
شیبلی فراز نے کہاکہ عمران خان اورشیریں مزاری کے گھرسے ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔نہیں معلوم اورکتنے لوگوں کے گھروں اورگاڑیوں میں یہ ڈیوائسزلگی ہوئی ہیں یہ قابل افسوس اقدامات ہیں۔
Comments are closed.