دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار،دیکھیں گے، ہائیکورٹ
کل جو بھی صورتحال پیدا ہوگی،عدالت اس کو دیکھے گی،جس کا بھی قصور ہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی:جسٹس مرزا وقاص رئوف،ڈی جی آئی بی نے دھرنوں سے متعلق لفافہ بند رپورٹ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جمع کرا دی
ڈی جی آئی بی نے دھرنوں سے متعلق لفافہ بند رپورٹ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جمع کرادی۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے ریمارکس دیئے کہ کل جو بھی صورتحال پیدا ہوگی۔عدالت اس کو دیکھے گی،دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا۔عدالت اسے بھی دیکھے گی۔جس کا بھی قصور ہوا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔۔۔کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹروے، وزارت مواصلات کا نمائندہ اور آئی بی کا سیکشن افسراور تحریک انصاف کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں نے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی آئی بی سے پوچھیں لفافہ بند رپورٹ کو ڈی سیل کیا جاسکتا ہے کہ نہیں۔لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہونگے۔وزارت مواصلات، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آر پی او راولپنڈی نے بھی رپورٹس جمع کرادیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 تاریخ کو دھرنا دے رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ کل جو بھی صورت حال پیدا ہوگی۔عدالت اسکو دیکھے گی۔عدالت نے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.