اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کے دفتر یعنی ’پرائم منسٹر آفس پاکستان‘ کے نام سے یوٹیوب پر موجود یوٹیوب چینل کا نام اچانک سے تبدیل کر کے ’عمران خان‘ رکھ دیا گیا ہے۔
اس یوٹیوب چینل کو 14 نومبر 2019 کو بنایا گیا تھا جس کے اس وقت 12 ملین کے قریب ویڈیو ویوز اور ایک لاکھ 47 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔ یوٹیوب چینل پر وزیراعظم عمران خان کی مختلف تقاریر اور خطاب موجود ہیں۔ نام تبدیل کرنے کے علاوہ اس یوٹیوب چینل کا یو آر ایل (url) بھی تبدیل کر کے ’عمران خان آفیشل چینل‘ رکھ دیا گیا ہے۔ اس حوالے وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد سے کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم آفس کے صرف دو ہی ڈیجیٹل اثاثے ہیں جو کہ حکومتی ای میل ایڈریس سے جڑے ہیں، اور یہ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس ہیں۔ یہ چینل تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بنایا تھا کیونکہ اس وقت ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم نہیں ہوا تھا۔

اسی چینل کے لنکس کو فیس بک کی ’یو آر ایل ڈیبگر‘ سروس کے ذریعے چیک کیا تو اس کے مطابق فیس بک کے ریکارڈ میں 15 مارچ تک اس چینل کا آفیشل نام ’پرائم منسٹر آفس پاکستان‘ ہی تھا اور جب اس لنک کو اسی وقت ریفریش کیا گیا تو نام تبدیل ہو کر ’عمران خان‘ سامنے آیا۔
Comments are closed.