پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہیپاٹائیٹس ڈے منایا گیا،راولپنڈی میں واک کا انعقاد

دنیا میں ہر سال 10 لاکھ افراد ہیپاٹائیٹس کے مرض کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہیپا ٹائیٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ20 لاکھ سے تجاوز چکی ہے ۔ تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے دس میں سے نو مریضوں کوپتا ہی نہیں کہ وہ اس مہلک مرض کا شکار ہیں۔۔

ہیپاٹا ئٹس کے جان لیوا مرض سے آگاہی کے لیے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ہولی فیملی ہسپتال کے زیر اہتمام واک کا انعقاد کیاگیا جس میں قیادت وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، شعبہ امراض معدہ و جگر کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر بشری ٰ خار ، پروفیسر محمد خرم ، ڈاکٹر شہزاد احمد ، ڈاکٹر زاہد منہاس ، ڈاکٹر صائمہ عثمان ، ڈاکٹر طیب سعید اختر نے کی جبکہ ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ رواں سال ورلڈ ہیپاٹائٹس کا سلوگن ، فائنڈ دی مسنگ ،ملینز رکھا گیاتھا۔

دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی کل تعداد 25 کروڑ70 لاکھ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہے ۔ہر سال تقریباً 7 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی جبکہ 3 لاکھ سے زائدہیپاٹائٹس سی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے 2030 تک دنیا سے ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔پاکستان میں بھی ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے اس عزم کیساتھ منایا گیا کہ ملک سے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔۔

Comments are closed.