گلگت بلتستان کیلئے ایک اور اعزاز، فیوچر ٹیم پاکستان نے گلگت بلتستان کے آٹھ ہونہار نوجوانوں کو منتخب کر لیا۔ یہ نوجوان و رلڈ یوتھ فیسٹیول2024 میں پاکستان کے نمائندگی کریں گے۔ دنیا میں نوجوانوں کا سب سے بڑا فیسٹیول روس کے شہر سوچی میں 1 مارچ سے 7 مارچ کومنعقد ہوگا۔
فیوچر ٹیم پاکستان نے پورے پاکستان سے 5000 نوجوانوں میں مقابلے کے ذریعے 250 ہونہار نوجوانوں کو منتخب کیا۔ ان میں سے 8 گلگت بلتستان سے ہیں جو ورلڈ یوتھ فیسٹیول2024 میں پاکستان کے نمائندگی کریں گے۔
یونیورسٹی آف بلتستان سے تین فیکلٹی ممبرز منتخب ہوے ہیں جن میں ماریہ اکبر، وزیرافراسیاب اور جنید احمد ہیں ۔حنا خالق تاج، عمران علی، اقتدار علی، بریرہ اکبر،اور سیدہ شگفتہ بھی گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن فیسٹیول کی سرپرستی کررہے ہیں۔
Comments are closed.