شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے تحریری احکامات جاری نہ ہوسکے

اسلام آباد : تھری ایم پی او کے تحت گرفتار شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے تحریری احکامات جاری نہ ہوسکے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بیان حلفی جمع کرانے کے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے اورآج بیان حلفی  جمع کرانے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بیان حلفی دیں کہ آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے،عدالت نےکسی بھی قسم کے تشدد پر اکسانے سے بھی دور رہنے کی بیان حلفی مانگ رکھی ہے لیکن گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی جمع نہیں کرائی جا سکی، بتایا جاتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کلیئر الفاظ میں بیان حلفی دینے سے ہچکچاہٹ کا شکارہیں اور بیان حلفی جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بیان حلفی جمع کرانے کے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

Comments are closed.