آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟،مریم نواز کا عمران خان سے سوال
آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی، آپ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کےمستقبل تباہ کیے، کیا آپ کو قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟:عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ
لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی، آپ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صرف مرضی کی باتیں یاد رکھتے ہیں لیکن عوام کی یادداشت ایسی نہیں، کیا آپ کسی کے قابل اعتماد ہونے پر بات کرنے کے قابل ہیں؟
آپ کی یادداشت ۲۰۱۸ تک نہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازعہ بنایا اور انکےمستقبل تباہ کیے؟قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ آپکی سیاست آپکےہاتھ آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی https://t.co/2yahxyn1xL
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 30, 2022
مریم نوازنےعمران خان کو جواب دیا کہ آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی، آپ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،افسران کو متنازعہ بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے، کیا آپ کو قائد اعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟، مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپکی سیاست آپ کے ہاتھ ،آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔
اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار اداکرےگی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائینٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد بھی دی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار اداکرےگی، عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔
Comments are closed.