اسلام آباد : حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، اس نے کبھی افغانستان میں ہونےوالےمظالم پرآوازنہیں اٹھائی گئی۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کا ہدف پاکستان کی فوج اورقوم کا اتحاد ہے۔ زلمے خلیل زاد پاکستان میں عدم استحکام کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔ زلمے خلیل زاد پاک فوج اورقوم کےدرمیان تقسیم کرنےکی سازشوں میں مصروف ہے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے اپنی قوم اپنے وطن افغانستان سےغداری کی،اس نے کبھی افغانستان میں ہونےوالےمظالم پرآوازنہیں اٹھائی گئی ،زلمے خلیل زاد نے ہمیشہ اسلام اورمسلمان دشمنی اقدامات کی کوشش کی۔
حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تحا کہ پاکستانی قوم اپنے سپہ سالاراورفوجی قیادت پرفخرکرتی ہے ،9 مئی کے واقعات پرپاک افوج اورسپہ سالارنے صبرکا مظاہرہ کیا۔
Comments are closed.