بدین: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کی اور جدوجہد کی، سازش ہمارے خلاف نہیں، سازش عوام کے خلاف ہے،ان کی جنگ مجھ سے صرف 18 ویں ترمیم پر ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھاکہ آپ کے الیکشن کو ملک میں کوئی نہیں مانتا، یہ نہ عوام سے آئے ہیں نہ ان کا عوام میں دوبارہ جانے کا ارادہ ہے، آپ کو علم ہی نہیں ڈالر اوپر جارہا ہے، اب سلیکٹڈ وزیراعظم بن ہی گئے ہو تو کچھ سیکھ لو۔
آصف زرداری نے پیشگوئی کی کہ پورا پاکستان سن لے، عمران خان پانچ سال نہیں نکال سکتے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان سب کو ہم سنبھال لیں گے اور سب کا مقابلہ کرلیں گے۔
Comments are closed.